Thursday, 19 September 2019, 01:16:23 pm
تحریک انصاف سندھ میں نیا صوبہ بنانے کے خلاف ہے،وزیراعظم
May 24, 2019

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج کراچی میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کا بلدیاتی نظام متعارف کرانے کے بعد اب کسی تقسیم کی ضرورت نہیں ہو گی۔