Tuesday, 25 June 2019, 04:45:40 am
پنجاب حکومت کا عید بازاروں کیلئے2 کروڑ روپے کی اعانت فراہمی کا فیصلہ
May 24, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں عید بازاروں کے لئے دو کروڑ روپے کی اعانت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں 21 رمضان المبارک سے عید سے متعلق اشیاء بھی فروخت کی جائیں گی۔کابینہ نے چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے اس کی برآمد پر اعانت ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس میں رمضان بازار میں دوکلوگرام چینی فی کس فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام کوہ سلمان اتھارٹی رکھنے اور اس کے دائرہ کار کو ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی ضلعوں تک توسیع دینے کی منظوری دی۔کابینہ میں شادی اور بنکوئٹ ہالز اور مارکیز کے لئے استعمال ہونے والی اراضی کے بارے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا۔