Wednesday, 24 April 2024, 08:50:39 pm
کوئٹہ:مسجد میں بم دھماکے سے دو افرادشہید ،13 زخمی
May 24, 2019

کوئٹہ شہرکےعلاقے پشتون آباد میں آج ایک مسجد میں بم دھماکے سے دو افرادشہید اور تیرہ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے ۔سیکورٹی فورسز فوری طورپر چائے وقوع پرپہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نےدھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئےزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کوئٹہ میں پشتون آباد کے علاقے کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت  سپیکر کی دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.