Tuesday, 25 June 2019, 05:07:57 am
کابل، مسجد میں بم دھماکہ ،3 افراد جاں بحق
May 24, 2019

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں نیشنل علماء کونسل کے رکن سمیع اللہ ریحان سمیت تین افراد ہلاک اور کم سے کم 20 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب درجنوں افراد نماز کے لئے مسجد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔سمیع اللہ افغان حکومت کا حامی تھا۔کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔