Tuesday, 25 June 2019, 04:46:40 am
حلال خوراک اور تحفظ کے ادارے نے کوہاٹ میں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے2000 پیکٹ قبضے میں لے لئے
May 24, 2019

خیبرپختونخوا میں حلال خوراک اور تحفظ کے ادارے نے آج کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے دو ہزار پیکٹ قبضے میں لے لیئے۔یہ مشروبات پشاور سے کوہاٹ منتقل کیے جارہے تھے۔کوہاٹ کے علاقے شکر ڈارا میں ایک اور کارروائی میں مضر صحت اشیاء کی موجودگی کے باعث دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔