Friday, 29 March 2024, 04:28:35 am
چین کی ہواوے کےبیجنگ کےساتھ تعلقات بارے من گھڑت افواہیں پھیلانےپرپومپیوکی مذمت
May 24, 2019

چین نے ہواوے کے بیجنگ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے من گھڑت افواہیں پھیلانے پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی مذمت کی ہے ۔امریکہ نے گزشتہ ہفتے ہواوے کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیاتھا جس کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ کاروبار سے امریکی کمپنیوں کو موثر انداز میں روکنا ہے جس سے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آئی ہے ۔ہواوے بارہا اس بات کی تردید کرچکی ہے کہ اسے چینی حکومت فوج یا خفیہ ادارے کی طرف سے چلایا جارہا ہے ۔اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گفتگو کرتے ہوئے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو REN ZHENGFEI کے ان دعوئوں کو مسترکردیاتھا کہ ان کی کمپنی کسی بھی صارف کے خفیہ ڈیٹا کا تبادلہ نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ مزید امریکی کمپنیاں ہواوے کے ساتھ تعلقات ختم کریںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.