Tuesday, 19 March 2024, 11:52:17 am
برطانوی وزیراعظم کا7جون کو کنزرویٹو پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان
May 24, 2019

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اگلے ماہ کی سات تاریخ کو کنزرویٹو پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جس نئے وزیراعظم کا فیصلہ کرنے کیلئے مقابلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ٹین ڈائوننگ سٹریٹ سے جاری ایک بیان میں تھریسامے نے کہاکہ انہوں نے 2016 کے یورپی یونین سے انخلاء کے ریفرنڈم کے نتائج پر عمل درآمد کیلئے ہرممکن کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل مکمل نہ کرسکیں ۔تھریسامے نے کہاکہ کنزرویٹو پارٹی کی نئی قیادت کے انتخابات تک وہ وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرتی رہے گی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.