Wednesday, 20 June 2018, 01:03:31 am
سیکرٹری خزانہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت
May 24, 2018

سیکرٹری خزانہ عارف احمدخان نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے چوکس رہیں۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں قیمتوں کے جائزہ سے متعلق قومی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے موثر کردار ادار کریں اورمنافع خوری روکیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع میں ویڈیو لنک کے ذریعے قیمتوں کو کنٹرول رکھنے اور نگرانی کا شاندار نظام وضع کیا ہے۔دیگر صوبوں کو بھی اس سلسلے میں کوششیں کرنی چاہیں اور اس نظام پر عمل کرنا چاہیے۔