Friday, 29 March 2024, 05:51:50 pm
وزیراعظم کاسچائی اور مفاہمت کمیشن کے قیام پر زور
May 24, 2018

File Photo

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اہم تاریخی واقعات کواجاگر کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے سچائی اور مفاہمت کے کمیشن کی تشکیل کا خیال پیش کیاہے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ اس کمیشن کے قیام کامقصد کسی کو تکلیف ،سزا یا انعام دینا نہیں بلکہ لوگوں کو اہم واقعات کے پس پردہ حقائق بتانا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کواپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرناچاہیے۔شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی تاخیر آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امر پر افسوس ظاہر کیاکہ عدالتی اورنیب کی کارروائیوں سے امورمملکت معطل ہوکررہ گئے ہیں اور میں نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا ہے۔ فاٹا سے متعلق وزیراعظم نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانا بہترین قومی مفاد میں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.