Friday, 19 April 2024, 08:45:02 am
قومی اسمبلی کی کنٹرول لائن ،ورکنگ باؤنڈی پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت
May 24, 2018

قومی اسمبلی نے آج ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے ۔قرارداد ثریا اصغر نے پیش کی ۔قرارداد میں حکومت سے کہاگیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ضروری امدادی کی جائے ۔ایوان نے ایک اورقرارداد کی منظوری بھی دی جس میں امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سانتا فی میں فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا جس میں ایک پاکستانی لڑکی سبیکا شیخ سمیت دس طالب علم ہلاک ہوگئے تھے ۔ قرارداد پاکستان پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے پیش کی ۔قرارداد میں سبیکا شیخ نے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی گئی ۔

ایوان نے 5 بلوں کی منظوری دی جن میں بنکوں کو قومی تحویل میں لینے کاترمیمی بل 2018 انوسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان منسوخی بل 2018 سٹیٹ بنک آف پاکستان  بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2017زرعی ، کاروباری اور صنعتی مقاصد کےلئے قرضہ جات کا ترمیمی 2018 اور جوائنٹ میر ی ٹائم انفارمیشن آرگنائزیشن بل 2018 شامل ہیں۔

 خزانہ کے وزیر مملکت رانا افضل خان نے سال 18-2017 کے لئے ملکی معیشت کی صورتحال کے بارے سٹیٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

 قومی اسمبلی  نے آج ایک قرار داد کی منظوری دی جس میں بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 یہ قرار داد ثریا اصغر نے پیش کی۔

 قرار داد میں حکومت سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ متاثر ہ خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرے۔

 ایوان نے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے علاقے Santa Fe میں فائرنگ کے واقعے پر بھی گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا جس میں پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ سمیت دس طلبا جاں بحق ہوگئے تھے۔

 یہ قرار دادپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پیش کی تھی۔

 پاکستان تحریک انصاف کے  شاہ محمود قریشی کے نکات کا جواب دیتے ہوئے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد  رفیق نے کہا کہ سیاسی قیادت کو بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے معاشرے میں عدم برادشت اورانتشار پیدا ہو ،انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری نظام کا حسن ہے تاہم ہمیں نفرت نہیں پھیلانی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی بھی سیاسی شخصیت کی نااہلی کے حق میں نہیں ، چاہے وہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اوررہنما۔

 انہوں نے کہاکہ عدالتی حکم کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.