Wednesday, 24 April 2024, 07:14:11 am
گلگت بلتستان چیف کورٹ نے ہنزہ اورنگر میں پن بجلی کے 5 منصوبوں کے ٹینڈر منسوخ کردئیے
May 24, 2018

 جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں گلگت بلتستان چیف کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے ہنزہ اور نگر میں پن بجلی کے 5 منصوبوں کے ٹینڈر منسوخ کردئیے ہیں۔

 ایک نجی ادارے کی جانب سے پانچ بجلی منصوبوں کی نیلامی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکہ میرٹ پر نہیں دیا گیا۔

 انہوں نے گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام کے خلاف تحقیقات کریں جنہوں نے میرٹ کی خلا ف ورزی کی اور اس حوالے سے آئندہ دو ماہ میں چیف کورٹ کے رجسٹرار کو رپورٹ پیش کی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.