Friday, 19 April 2024, 11:49:48 pm
امید ہےڈونلڈٹرمپ اورکم جانگ کےدرمیان ملاقات پروگرام کے مطابق ہوگی:چین
May 24, 2018

چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے درمیان تاریخی سربراہ ملاقات 12 جون کو پروگرام کے مطابق ہوگی۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور کِم  دونوں درست فیصلہ کرنے  اور  جزیرہ نما کوریا میں امن قائم کی بصیرت رکھتے ہیں۔

وانگ ژی نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کو ضروری سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین 2017 میں شمالی کوریا کی جانب  سے متعدد ایٹمی اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد جاری رکھے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.