Saturday, 20 April 2024, 11:26:42 am
اقوام متحدہ کاسنگاپورجانےوالےشمالی کوریاکےحکام پرسفری پابندی ختم کرنےپراتفاق
May 24, 2018

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی نے آئندہ مہینے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان سربراہ ملاقات کےلئے سنگاپور جانے والے شمالی کوریا کے حکام پر سفری پابندی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 اقوام متحدہ میں سنگاپور کے سفیر برہان غفور نے کمیٹی کو مراسلہ بھیجا ہے کہ سربراہ اجلاس سے ڈیمو کریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کے مقصد کو آگے بڑھانے اور جزیرہ نما کوریا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کا موقع ملے گا۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ سربراہ اجلاس کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا کیونکہ ملاقات کی تیاری کے لئے ان کے نمائندے سنگاپور جائیں گے اور ملاقات کےلئے بعض  اہم  شرائط پیش کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.