Thursday, 25 April 2024, 03:26:45 pm
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کسی کو غیرقانونی طورپررقم نکلوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ثانیہ نشتر
April 24, 2020

سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے عزم ظاہر کیاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کسی کو غیرقانونی طورپررقم میں کٹوتی نہیں کرنے دی جائے گی۔پروگرام کامقصد کم آمدنی والے خاندانوں کومالی امداد فراہم کرناہے۔

وہ جمعے کے روز تیسرے پہراسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماشہبازگل کے ہمراہ ایک نیوزبریفنگ سے خطاب میں وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کررہی تھیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ حکومت اس پروگرام کے تحت چون لاکھ سینتیس ہزارمستحق خاندانوں میں ایک سوچوالیس ارب روپے تقسیم کررہی ہے۔ فنڈز کی تقسیم مکمل طورپر غیر سیاسی، شفاف اور میرٹ پرمبنی ہے۔

ثانیہ نشترنے کہاکہ پروگرام کے تحت سندھ میں سب سے زیادہ فنڈز دیئے گئے ہیں اس کے بعد پنجاب اورخیبرپختونخواکوفنڈزدیئے گئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی مالی مدد سے متعلق تمام اعدادوشمارکاریکارڈاکٹھاکرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مناسب جانچ و پڑتال کے بعد پروگرام سے آٹھ لاکھ غیرمستحق افراد کے نام نکالے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے درخواست دینے والے افراد کو پندرہ دنوں میں تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

شہبازگل نے ذرائع ابلاغ اورسول سوسائٹی سمیت تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کی حکومت کی کوششوں میں مدد کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.