Friday, 19 April 2024, 02:01:03 pm
میر واعظ کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں کالا قانون فوری منسوخ کرنے پر زور
April 24, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو فوری طور پر منسوخ کرے کیونکہ یہ کشمیری عوام کی جانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت شمال مشرقی علاقوں سے اس ظالمانہ اور بے رحمانہ قانون کو منسوخ کرسکتا ہے تو پھر جموں و کشمیر میں تعینات آٹھ لاکھ بھارتی فوج سے بھی فوری طور پر یہ اختیار واپس لیا جانا چاہیے۔

 ادھر اطلاعات کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے کہا کہ میگھالیہ اور ارونا چل پردیش سے کالے قانون Afsaa کو ختم کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.