Wednesday, 24 April 2024, 04:19:49 pm
خیبرپختونخوا حکومت نے صفائی ستھرائی کی پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا
April 24, 2018

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت افزا ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے۔

 صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس پالیسی کے تحت بلدیاتی حکومتوں کے تیس فیصد فنڈز صفائی ستھرائی اور عوام کے لئے حفظان صحت کی سہولتوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

 صفائی ستھرائی مہم کی نگرانی کے لئے تحصیل، ضلع اور دیہات کی سطح پر کارکردگی کو جانچنے کا کمپیوٹر ائزڈ نظام نصب کیا جائے گا۔

بلدیہ اور ہسپتال کے فضلے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانا بھی اس صفائی ستھرائی پالیسی کا حصہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.