Thursday, 25 April 2024, 04:58:23 am
قدرتی مناظر کے لحاظ سے پاکستان بلاشبہ ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے، گورنر سندھ
March 24, 2021

فائل فوٹو

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ثقافتی، تاریخی ورثے اور قدرتی مناظر کے لحاظ سے پاکستان بلاشبہ ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے۔

انہوں نے ترکی کے قونصل جنرل Tolga Ucak سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس کراچی میں ان سے ملاقات کی اور کہا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ذرائع آمدنی اور بے روزگاری کے مسائل حل کرنے کی غرض سے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ترکی کے قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.