Thursday, 09 April 2020, 07:35:29 am
حریت فورم کا غیر قانونی نظر بند چیئرمین جے کے ایل فرنٹ یاسین ملک کی گرتی صحت پر اظہار تشویش
March 24, 2020

File photo

مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میںغیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند تمام کشمیری سیاسی رہنمائوں ، کارکنوں،تاجروں ، سول سوسائٹی کے ارکان ، طلباء اور نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر ان حالات میںجب طبی سائنس دان عالمی سطح پر مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسین بنانے میں مصروف ہیں بھارت میں انسانی معاشروں پرتحقیق کرنے والے بہت سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آر ایس ایس ، بی جے پی اور دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ ہندو جنونی عالمی امن کیلئے کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔ ''کون زیادہ خطرناک ہے :کورونا یا ہندو انتہا پسند ''کے عنوان سے کئے گئے سروے کے دوران سماجی سائنس دانوں نے کہاہے کہ فسطائی اور نسلی بالادستی کے فلسفے پر عمل پیرا دہشت گردتنظیم آر ایس ایس کا ہندتوا نظریہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے ۔