Friday, 19 April 2024, 09:56:22 am
مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے
March 24, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کےخلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔

 ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یٰسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے کی ہے۔

 اس موقع پر سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دوسرے چھوٹے بڑے شہروں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

 بھارتی حکومت نے محمد یٰسین ملک کی سربراہی میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر آزادی کے حق میں سرگرمیوں پر پابندی لگائی ہے۔

 یٰسین ملک اس وقت پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں۔

ادھر حریت رہنماوں اور تنظیموں نے بھی جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

 حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ایسے کشمیر مخالف ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی ہیت تبدیل نہیں کی جاسکتی اور نہ اس مسئلے کے فوری حل کی اہمیت اور ضرورت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں دختران ملت کی ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی جائز اور قانونی تحریک کو دبانے کےلئے فوجی طاقت استعمال کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.