Monday, 22 April 2019, 11:38:08 am

مزید خبریں

 
ارکان پارلیمنٹ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت کی مذمت
March 24, 2019

ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔انسانی حقوق کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری لال چند نے آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں باعزت اور پرامن زندگی گزار رہی ہیں۔پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ لڑکیوں کو جلد بازیاب کیا جائے گا۔انسانی حقوق کے بارے میں پنجاب کے صوبائی وزیر اعجاز اسلم نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری بھارت میں محفوظ نہیں اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہے کیونکہ مودی حکومت ہندوتوا کو فروغ دے رہی ہے۔پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاپتہ ہندو لڑکیوں کو بازیاب کرانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔