Tuesday, 24 April 2018, 05:58:58 am
پاکستان اورسری لنکاکاعلاقائی امن اورترقی کیلئےملکرکام کرنےپراتفاق
March 24, 2018

پاکستان اورسری لنکانےعلاقائی امن اور ترقی کیلئےمل کرکام کرنےپراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ہفتہ کو اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور ان کے سری لنکا کے ہم منصب میتھری پالا سری سینا کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔انہوں نے جنوب ایشیائی ملکوں کی تنظیم سارک کو مزید موثر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔اپنے تاثرات میں صدر ممنون حسین نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام کی سطح پر رابطے بڑھانے پر زور دیا۔سری لنکا کے صدر نے کہا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔سری لنکا کے صدر نے سری لنکا کے طلباء اور افسروں کو وظائف دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد سری لنکا کے صدر تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔ صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔