Thursday, 28 March 2024, 03:41:48 pm
پاکستان اورسری لنکا کاعلاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے سارک تنظیم کو مزید فعال بنانے پرزور
February 24, 2021

پاکستان اور سری لنکا نےعلاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے سارک تنظیم کو مزید فعال بنانے پر زور دیتے ہوئےتمام علاقائی اورعالمی فورموں پر باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج کولمبو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سری لنکا کے ہم منصب ڈنیش گوناوردنا( DINESH GUNA WARDENA )کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور سری لنکا کی بندر گاہوں کے درمیان رابطے بڑھنے سے وسط ایشیائی ملکوں کے تجارتی مراکز تک آسان رسائی میسر آئے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.