Wednesday, 24 April 2024, 12:28:49 pm
وزیراعظم کی سری لنکا کے تاجروں کوسی پیک منصوبے میں شمولیت کی دعوت
February 24, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے خطے کے ملکوں کے درمیان تجارتی روابط بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔بدھ کے روز کولمبو میں پہلی پاکستان سری لنکا تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات ختم کرنا اور تجارتی تعلقات بہتر بنانا ہی خطے کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تنازع صرف کشمیر کا ہے جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔عمران خان نے کہا کہ تنازعات صرف بات چیت سے ہی ختم کئے جا سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کے نتیجے میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی خاطرپاکستان کےحوالےسے اٹھائیس درجے بہتری آئی ہے۔عمران خان نے سری لنکا کی تاجر برادری کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شرکت کی دعوت دی جو وسط ایشیاء تک رسائی کا موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے تاجروں کو مراعات دی گئی ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان اورسری لنکا تجارت کو فروغ دینے کے مواقع بروئے کار لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو معاشی مرکز بنانا چاہتے ہیں جس کا محور امن، ترقی اور اقتصادی سرگرمی ہو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے میں خوشحالی لائے گی۔سری لنکا کےوزیر مملکت برائےتجارت نےکہا کہ دونوں ملک دوستانہ تعلقات کے تناظر میں وسائل کے فقدان کو پورا کرنے کیلئے تعاون کر سکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.