Friday, 29 March 2024, 12:03:35 am
بھارتی ذرائع ابلاغ کا بڑا حصہ مودی حکومت کیلئے پراپیگنڈا ہتھیار کے طور پر کام کر رہاہے:بھارتی صحافی
February 24, 2021

بھارت کے ممتاز روز نامے دی ہندو سے وابستہ ایک معروف صحافی نے مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی میں کئے جانے والے پراپیگنڈے اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے ایک مخصوص حلقے کی جھوٹی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اخبار کے گروپ ڈائریکٹر نراسیمہن رام (NARASIMHAN RAM )نے ذرائع ابلاغ کے کردار کے حوالے سے ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کا ایک بڑا حصہ مودی حکومت کے پراپیگنڈے اور ہندو راشٹرا نظریے کے فروغ کیلئے ہتھیار طور پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے توہین آمیز الزامات اور غلط معلومات سمیت جاری کی جانے والی جھوٹی خبروں کو نامعلوم ذرائع سے منسوب کیا جاتا ہے۔NARA SIMHAN RAM نے کہا کہ یہی وہ پراپیگنڈہ ہے جو اس وقت غالب ہے۔انہوں نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی وباء کے دوران تبلیغی جماعت کیخلاف ہونے والے پراپیگنڈے کی مثال دی جس کے نتیجے میں نسلی فسادات نے جنم لیا۔ انہوں نے کسانوں کے احتجاج کا بھی ذکر کیا جس پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.