Thursday, 15 April 2021, 07:20:10 pm

مزید خبریں

 
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، دو نوجوان شہید
February 24, 2021

فائل فوٹو

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج(بدھ) ضلع اسلام آباد میں دونوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ضلع کے SRIGUFWARA علاقے میں شہید کیا۔ قابض حکام نے علاقے میں جاری ظل و بربریت کو پوشیدہ رکھنے کیلئے ضلع میں انٹرنیٹ کی سہولیات بند کر دیں۔ادھرجموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت مقبوضہ علاقے میں معاشرے کے مختلف طبقوں کو باہم لڑا کر تحریک آزاد ی کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے سرپرست اعلیٰ ظفر اکبر بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ادھرمقبوضہ جموں وکشمیر کے طول و عرض میں پوسٹر چسپاں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جن میں بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ علاقے کے مجوزہ دورے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.