Thursday, 18 April 2024, 11:23:10 pm
حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم
February 24, 2020

وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں انہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے متبادل اور ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصیات کی درآمد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جنہیں ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وزارت نے کیمیکلز حیاتیاتی ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائلز، دھاتوں اور پلاسٹک سمیت ایسی دو سو پچاس مصنوعات کی نشاندہی کی ہے جن کے ذریعے ان کی پیداوار اور معیار میں اضافہ کرکے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔انہیں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی ترقی کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل اور اس کے پہلے مرحلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس میں جڑی بوٹیوں ، خوراک اور ادویات کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔وزیراعظم کو جہلم صنعتی حیاتیاتی ٹیکنالوجی پارک پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ملک کی ٹیکنالوجی پر مبنی برآمدات میں اضافے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کی سفارشات کو سراہا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.