Wednesday, 17 April 2024, 12:45:59 am
اسلام آباد میں تین روزہ قومی آرٹسٹ کنونشن کا آغاز
February 24, 2018

تین روزہ قومی آرٹسٹ کنونشن ، آج اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں شروع ہورہا ہے ۔کنونشن میں ملک بھر سے فلم ، ڈرامہ ، مصوری اورتھیٹر کے فنکار حصہ لیںگے۔وہ ملک میں قومی ادبی لائحہ عمل کی تیاری پرغور کرینگے اور اپنی تجاویز ایک چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل میں پیش کرینگے ۔اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب کنونشن کا افتتاح کریںگی ۔کنونشن کے بعد سی پیک ثقافتی کاروان کا انعقاد ہوگا جو تین روزہ ادبی اور ثقافتی فیسٹیول کا حصہ ہے۔فیسٹیول پیر کوختم ہوگا اور توقع ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.