پاکستان اور ازبکستان نے تجارت توانائی اور روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔یہ عزم تاشقند میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ازبک وزیر خارجہ بختیارSaidov کے درمیان اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کی کونسل کے چھبیسویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا میں موسمیاتی اثرات سے محفوظ پاکستان کانفرنس میں شرکت پر اپنے ازبک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔