Friday, 19 April 2024, 09:15:51 pm
بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت بھارت اقلیتوں کے لئے خطرناک ملک بن گیا ہے،رپورٹ
January 24, 2022

فائل فوٹو

بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت بھارت اقلیتوں کے لئے ایک خطرناک ملک بن گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کو جسمانی، نفسیاتی اور معاشی اذیتیں دی جارہی ہیں اور ہندوتوا کے ہاتھوں منظم مظالم کا سامنا ہے۔رپورٹ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی حکومت میں مسلمانوں، سکھوں ، مسیحوں اور نچلی ذات کے ہندووں کے مصائب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا، خوفزدہ اور ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں نے دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے کیونکہ فسطائی موددی حکومت ہندو توا نظریے کے مطابق بھارت کی پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.