Wednesday, 24 April 2024, 12:31:40 pm

مزید خبریں

 
لوگ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم ِ سیاہ منائیں ، پوسٹر آویزاں
January 24, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منائیں اور مکمل ہڑتال کریں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر سرینگر ، بڈگام، گاندربل، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، کلگام، بارامولا، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں کی دیواروں ، کھمبوں اور چیدہ مقامات پر تحریک آزادی جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں۔پوسٹروں پر تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج کریں گے اور یہ پیغام دنیا کو بھی پہنچائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.