Tuesday, 23 April 2024, 06:23:35 pm
ممتاز تجزیہ کاروں کا قومی معاشی ترقی میں مثبت پیشرفت کا خیر مقدم
January 24, 2020

ممتاز تجزیہ کاروں نے قومی معاشی ترقی میں مثبت پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے اور ملک کے اندر کاروبار کو آسان بنانے میں سہولت دینے کے لئے حکومت کی موثر اصلاحات کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے بارے میں وزیرا علیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم میں وزیراعظم عمران خان کے دورے اور خطاب کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے نتیجے میں غربت کاخاتمہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

معاشیات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ماہر ڈاکٹر اشفاق احمد خان نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے سے پاکستان کی معیشت پر غیر معمولی مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور آزمودہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہاکہ پچاس سال کے وقفے کے بعد مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مختصر وقت میں دو اجلاس منعقد ہوئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ایک ممتاز ماہر ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہاکہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں اس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف دبائو میں بتدریج اضافہ ہو رہاہے۔

حریت رہنما شمیم شال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتوں میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.