Tuesday, 23 April 2024, 09:18:32 pm
صدرکااردولغت کےآن لائن ایڈ یشن کاافتتاح
January 24, 2018

صدر ممنون حسین نے بدھ کو اسلام آباد میں اردو لغت کے آن لائن ایڈیشن کا افتتاح کیا۔لغت کی بائیس ویں جلد 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے جواب ایک اپیلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ لغت کے اجرا سے اردو زبان بھرپور انداز میں عالمی سطح کی زبانوں میں شامل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ لغت ہماری ایک ہزار سالہ ثقافتی روایات کا مظہر بھی ہے اور ایسے اقدامات سے ہمیں غیرملکی ثقافتی یلغار کے خلاف تحفظ میں مدد ملے گی۔

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ منصوبہ دوسال میں مکمل کیا گیا ہے جس پر 1 کروڑ 32 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے لئےلغت کی مختصر جلد تیار کی جارہی ہے جبکہ لغت اقبال اور لغت غالب کی تیاری کے لئے بھی کام جاری ہے جس میں ان ممتاز شخصیات کی طرف سے اپنی شاعری میں استعمال کئے گئے غیر معروف الفاظ شامل کئے جائیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ دادو، مظفر آباد ، گلگت، فاٹا اور ملتان میں اکادمی ادبیات کے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.