حکومت آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کررہی ہے:ڈار
23 مئی 2017 (22:30)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ محصولات کی وصولی میں بہتری سے صوبائی حکومتوں کو زیادہ مالی وسائل کی منتقلی میں اضافہ ہوا ہے ۔
جس سے صوبوں کو مالی وسائل کی دستیابی میں بہت بہتری آئی ہے ۔
انہوں نے یہ بات سندھ کے گورنر محمد زبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کررہی ہے اور اس پروگرام سے سندھ سمیت تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔