آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تیاریوں اور مورال کی تعریف کی ۔

سرحدوں پر جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:آرمی چیف
23 مئی 2017 (22:12)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں پر کسی بھی جانب سے جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
راولپنڈی میں منگل کے روز فارمیشن کمانڈروں کی 75thسالانہ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں امن واستحکام قائم کردیا گیا ہے۔ اور قوم کو پر امن پاکستان فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے فوجیوں کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تیاریوں اور مورال کی تعریف کی ۔ خاص طور پر جس کا انہوں نے حال ہی میں سرحدی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران کیا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت اس کے تحت منصوبوں کے تحفظ کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا اور اس اہم بڑے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے اس پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا۔
فارمیشن کمانڈرز نے کہا کہ پائیدار استحکام کے قیام تک کراچی ، پنجاب اور ملک کے دگیر علاقوں میں آپریشن جاری رکھا جائیگا۔