مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری طلبا پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے

file photo

 اساتذہ ،طلبا کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کریں: مسعود
23 مئی 2017 (20:38)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے طلبا اور اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
راولاکوٹ میں منگل کو پونچھ یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کررہی ہیں اور طلبا پر تشدد کررہی ہیں۔
مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری طلبا پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔آزادجموں وکشمیر کے صدر نے اس موقع پر 27طلبا وطالبات کو سونے کے تمغے دئیے۔