file photo

پاک بحریہ کے بحری جہاز ذوالفقارکی سنگاپور میں بحریہ کی 50سالہ تقریبات میں شرکت
23 مئی 2017 (20:33)
0

پاک بحریہ کے بحری جہاز ذوالفقار نے سنگاپور بحریہ کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی ہے۔
سنگاپور میں اپنے قیام کے دوران بحری جہاز نے بین الاقوامی میری ٹائم جائزے، بین الاقوامی دفاعی نمائش اور میری ٹائم معلومات تبادلے کی مشق 2017میں حصہ لیا۔
اس دورے سے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو تقریبات میں شریک اکیس ممالک کی بحری افواج کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ وارانہ رابطوں کے ذریعے سیکھنے کا موقع ملا۔