سپیکر نے کہا کہ کمیٹی اس مہینے کی تیس تاریخ کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس میں مقدمے کی عدالتی کارروائی کے بارے میں غور کرے گی

پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن کا مقدمہ پوری تیاری سے 8جون کو عالمی عدالت میں پیش کرے گا: ایاز
23 مئی 2017 (20:29)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مقدمہ پوری تیاری کے ساتھ اگلے مہینے کی 8 تاریخ کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش کرے گا۔
وہ منگل کواسلام آباد میں قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
سپیکر نے کہا کہ کمیٹی اس مہینے کی 30 تاریخ کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس میں مقدمے کی عدالتی کارروائی کے بارے میں غور کرے گی۔