file photo

دہشتگردی میں ملوث انتہائی مطلوب 3دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے: سرفراز بگٹی
23 مئی 2017 (20:09)
0

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مختلف حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
منگل کے روز کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد گزشتہ سال آٹھ اگست کو سول ہسپتال میں وکلاء پر خودکش حملے ، پولیس کے تربیتی کالج پر حملے اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔