وفاقی وزیر کو سولہ اضلاع میں گھر گھر جاری سروے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو اس سال جولائی میں مکمل ہو گا

بی آئی ایس پی کا نیا سروے مستقبل کی پالیسی سازی میں ہم سنگ میل ہوگا: احسن
23 مئی 2017 (20:04)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا سروے پاکستان کی مستقبل کی پالیسی سازی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے یہ باتمنگل کو اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کی قومی سماجی معاشی رجسٹری کے نظام اعدادوشمار کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سروے سے بیواؤں، معذوروں اور بزرگوں کے حقیقی اعدادوشمار معلوم ہوں گے جو پاکستان کو فلاحی ملک بنانے میں معاون ہو گا۔
وفاقی وزیر کو سولہ اضلاع میں گھر گھر جاری سروے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو اس سال جولائی میں مکمل ہو گا۔