وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئیے

file photo

کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے نظام بہتر بنائے: مراد
23 مئی 2017 (19:57)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے نظام کو بہتر بنائے ۔منگل کو کراچی میں کے الیکٹرک کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئیے۔ کے الیکٹرک کے حکام نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔
ادھر ‘ بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی کوششیں بھی تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال صوبے میں ترقی ‘ روزگار کے مواقع اور تعلیم وصحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کا سال ہو گا۔