قبائلی علاقوں سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:جھگڑا
23 مئی 2017 (19:24)
0

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
منگل کو پشاور میں فاٹا پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے فاٹا میں پولیو ٹیموں کے حوصلے کو سراہا جنہوں نے اپنے اوپر حملوں کے باوجود علاقے میں اپنا کام جاری رکھا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال قبائلی علاقوں سے پولیو کے کیس کی ابتک کوئی اطلاع نہیں ملی گزستہ سال دو بچے متاثر ہوئے تھے جبکہ 2015میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 60تھی۔