امریکہ میں پاکستانی سفیر کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان ، امریکہ کے درمیان تعاون پر زور
23 مئی 2017 (19:16)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔
وہ تھامس یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹڈیز کے شعبے میں منفرد سفارتی پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔
سفیر نے کہا کہ القاعدہ دولت اسلامیہ اورافغانستان کی سلامتی کی صورتحال کی شکل میں دونوں ملکوں کو درپیش مشکلات سے مزید تعاون اور تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت بڑھا دی ہے۔
سفیر نے شرکاء کو سیکورٹی کی کامیاب کارروائیوں اور اقتصادی مواقع میں اضافے سمیت پاکستان میں ہونیوالی مثبت پیش رفتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔