اجلاس مرحوم ارکان پارلیمنٹ کے احترام کے روایت کے باعث عبدالرحیم مندوخیل کی وفات کی وجہ سے کل سہ پہر ساڑھے چار بجے تک ملتوی کر دیاگیا

سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر اسلام آباد میں ہوا
23 مئی 2017 (18:02)
0

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی ۔
اسپیکر نے حالیہ اجلاس کے لئے پریزائیڈنگ افسروں کے پینل کا اعلان کیا جس میں محمد پرویز ملک ‘ چوہدری محمو د بشیر ورک ‘ ڈاکٹر عارف علوی ‘ غلام مصطفی شاہ ‘ شیخ صلاح الدین اور آسیہ ناصر شامل ہیں۔
ایوان میں قومی اسمبلی کے رکن عبدالرحیم مندوخیل ‘ تربت میں قتل ہونے والے تین محنت کشوں ‘ کراچی اور کوہاٹ میں شہید ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں اور خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں جاں بحق ہونے والے دیگر پانچ افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
اجلاس مرحوم ارکان پارلیمنٹ کے احترام کے روایت کے باعث عبدالرحیم مندوخیل کی وفات کی وجہ سے کل سہ پہر ساڑھے چار بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔