سری لنکا کے بدھ بھکشوئوں کے ایک وفد کا صوابی ہُند عجائب گھر کا دورہ
23 مئی 2017 (17:56)
0

سری لنکا کے بدھ بھکشوؤں کے ایک وفد نےمنگل کوصوابی میں Hund عجائب گھر کا دورہ کیا
یہ وفد لارڈ بدھا کے جنم دن کے موقع پر ویساکھ میلے کی مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر ہے ۔
انہوں نے لارڈ بدھا کے مختلف مجسمے دیکھے۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندے اعجاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے سیاحوں نے مذہبی رسومات کے شاندار انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔