قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر امن و ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے:محمودہ ممنون
23 مئی 2017 (17:25)
0

خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر امن و ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
منگل کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیم کے فروغ کے ذریعے سماجی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی زندگیوں کو قرآن پاک کے مطابق ڈھالنے کی غرض سے اس میں موجود پیغام اور معنی کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے ہمیں قران پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا چاہئیے۔