وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
23 مئی 2017 (16:20)
0

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ملاقات میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔چین،فرانس، ترکی،جرمنی،برطانیہ اور دیگرملکوںکے سرمایہ کاروں نے پنجاب میں کاروبار کے مواقع کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرانے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی جس میں چارسو عالمی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

انہوں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ ،صحت، کم لاگت ہائوسنگ سکیموں اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ادھر منگل کو لاہور میں دوسرے بین الاقوامی سرمایہ کاری سیمنار کے حوالے سے ایک نمائش کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں توانائی، بنیادی ڈھانچے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع ہیں۔