وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہاہے کہ ایک حملہ رات گئے صوبہ قندھار کے شاہ ولی کوٹ ضلع میں ایک فوجی چوکی پر کیاگیا ۔

افغانستان میں 30 افراد ہلاک
23 مئی 2017 (15:53)
0

افغانستان کے صوبوں قندھار اور بادغیس میں طالبان کے دو حملوں میں آٹھ فوجی اورایک پولیس اہلکار مارا گیا۔وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہاہے کہ یہ حملہ رات گئے صوبہ قندھار کے شاہ ولی کوٹ ضلع میں ایک فوجی چوکی پر کیاگیا جس میں آٹھ فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔
ادھر صوبہ بادغیس کے صوبائی گورنر انوراسحاق زئی نے کہاکہ آج صبح ضلع Maqur میں طالبان کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا انہوں نے کہا حملے میں گیارہ شرپسند بھی مارے گئے۔ طالبان نے ایک بیان میں فوج اور پولیس کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔