قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ شفاف انداز میں آزاد ذرائع ابلاغ کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:چیئرمین نیب
23 مئی 2017 (15:44)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وہ پاکستان براڈ کاسٹر ایسو سی ایشن کے وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج اسلام آباد میں ا ن سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ شفاف انداز میں آزاد ذرائع ابلاغ کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
چیئرمین نیب نے ذرائع ابلاغ کے اداروں سے کہا کہ وہ قومی مفادا ت کے تحفظ اور سماجی اور مذہبی اقدار کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو بد عنوانی کے خلاف ایک فصیل کے طور پر کام کرنا چاہیے۔