وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی رمضان پیکیج پر کام کریں۔

رمضان کے مہینے میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا: ثناء اللہ زہری
23 مئی 2017 (15:28)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ رمضان کے مہینے میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا ۔وہ کوئٹہ میں رمضان کے دوران عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔نواب زہری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے خصوصی رمضان پیکیج پر کام کریں۔
اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں سستا بازار کے قیام کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں تروایخ سمیت پانچوں نمازوں کے اوقات میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں تراویح سمیت پانچوں نمازوں کے اوقات میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔