گورنر مدینہ منورہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقا ت وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں:وزیراعظم
23 مئی 2017 (15:20)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔انہیں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ائرپورٹ مدینہ پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے رخصت کیا۔گورنر کے ساتھ اپنی بات چیت میں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات پر آزمائش پرپورا اترے ہیںا ور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر گورنر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان مذہبی لحاظ سے ایک برادر ملک ہے ،گورنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم ریاض میں عرب اسلامک امریکہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔اپنے3 روزہ دورے میں وزیراعظم نے مختلف اسلامی ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔